46

شوہرنےشارک کےمنہ سےاپنی بیوی کو بچانے کے لیے جان کی بازی لگادی

پرتھ: شوہر نے شارک کے منہ سے اپنی بیوی کو بچانے کے لیے جان کی بازی لگادی ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں پورٹ میکوائر کے شیلے بیچ پر میاں بیوی سر فنگ کر رہے تھے کہ اچانک شارک نے 35 سالہ خاتون کانٹیلی ٹوئل کی ٹانگ پکڑ لی اور پانی میں لے جانے لگی تاہم شوہر نے حاضر دماغی اور بہادری کا مظاہر کرتے ہوئے سرف بوٹ سے شارک کے اوپر چھلانگ لگادی۔شوہر مارک ریپلے 3 میٹر لمبی گریٹ وائٹ شارک پر سوار ہوگئے اور اس کے چہرے اور آنکھوں پر مکوں کی برسات کردی ، یہاں تک کہ شارک نے گحبرا کر ان کی بیوی کی ٹانگ چھوڑ دی، ۔ شارک سے آزاد کرانے کے بعد وہ اپنی بیوی کو ساحل تک لائے۔کانٹیلی ڈوئل کو اسپتال لے جایا گیا جہاں خاتون کے پیر کی سرجری کی جائے گی، خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ اس سے قبل بھی آسٹریلیا کے ساحل پر ایک شارک نے کشتی پر سے ایک بچے کو کھینچ لیا تھا تاہم والد نے پانی میں چھلانگ لگا کر اپنے بیٹے کی جان بچالی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں