76

شاہ رخ خان کے گھر میں مائیک ٹائسن؟

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے بیٹے ابرام خان کو مائیک ٹائسن سے تشبیہ دے دی۔ گوری خان نے اپنے بیٹے ابرام خان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ باکسنگ گلوز پہنے ہوئے ہیں جبکہ وہ تصویر بناتے ہوئے کیمرے کی جانب ہی دیکھ رہے ہیں۔ گوری خان نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو باکسنگ لیجنڈ مائیک ٹائسن سے تشبیہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرا مائیک ٹائسن‘۔ شاہ رخ خان کی اہلیہ نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے محبت بھری ایموجیز بھی ساتھ میں بنائیں۔
ان کے تصویر شیئر کرنے کے بعد بالی ووڈ کے دیگر اسٹارز کی جانب سے بھی اسے خوب پسند کیا گیا اور اس کی تعریف بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں