80

سی پیک سے بلوچستان کی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے، عبدالمالک بلوچ

سابق وزیرِاعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے بعد بلوچستان کے عوام مشکل سے زندگی گزار رہے ہیں۔یہ بات انھوں نے گڑھی خدابخش میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اپوزیشن اتحاد(پی ڈی ایم) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیِ بلوچستان عبدالمالک نے کہا کہ
آج پارلیمنٹ یرغمال ہے اور کسان بھوکے مر رہے ہیں ، انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ اگر ملک میں دہشت گردی کا خطرہ ہے تو پہلے اسلام آباد کو محفوظ بنائیں۔ عبدالمالک نے کہا کہ بلوچ قوم کو جزیروں پر وفاق کا قبضہ کسی صورت منظور نہیں ہے۔موجودہ حکومت جمہوریت کے نام پر طمانچہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں