31

سیالکوٹ موٹروے ریپ کیس: متاثرہ خاتون نے مرکزی ملزم عابد علی کو شناخت کرلیا

لاہور – سیالکوٹ موٹروے پر گینگ ریپ کیس میں متاثرہ فرانسیسی نژاد پاکستانی خاتون نے مرکزی ملزم عابد ملہی کو شناخت کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ کیمپ جیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرلیا گیا جس میں متاثرہ خاتون نے ملزم کی شناخت کرلی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد عدالت نے عابد کی شناخت پریڈ کا حکم دیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ اسی مقدمے میں نامزد ایک اور ملزم شفقت علی کی شناخت اس سے قبل کی جا چکی ہے۔واضح رہے کہ موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو 12 اکتوبر کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں