22

سوشل میڈیا پرسلمان خان کی دو چھوٹے بچوں کے ساتھ تصویر کے چرچے

سوشل میڈیا پر ان دنوں بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی ایک مسحور کن تصویر کے چرچے ہورہے ہیں جس میں وہ دو چھوٹے سے بچوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔یہ تصویر اداکارہ اور سیاستداں بینا کک نے شیئر کی ہے جوکہ سلمان خان کی قریبی خاندانی دوست ہیں۔ تصویر میں بجرنگی بھائی جان ایک چار پائی پر بینا کک کے پوتوں کے ساتھ لیٹے ہیں، اور بڑے ہی ریلیکس موڈ میں نظر آرہے ہیں۔بینا نے اس موقع پر جو کیپشن تحریر کیا ہے وہ کچھ یوں ہے، کبیر اور جواہر میرے پوتے آرام و سکون کا مزہ لیتے ہوئے اپنے سلو بھائی کے ساتھ بہترین وقت گزار رہے ہیں۔یہ تصویر پرانی نظر آرہی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ سلمان خان نے فرنچ کٹ داڑھی اپنی 2014 کی فلم کک میں رکھی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں