79

سلمان خان کے مداحوں کے لئے خوشخبری، رواں سال ان کی فلم کی نمائش کردی جائے گی

ممبئی:ہالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی ایک فلم کی شوٹنگ مکمل کرا دی ہے۔ جس کے بعد اب وہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے کچھ حصے کی شوٹنگ کے لئے دستیاب ہیں۔ اس کے بعد دبنگ خان اپنی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ شروع کروائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کا حالیہ اور مستقبل کا شیڈول انتہائی مصروف ہے۔ انہوں نے اپنی نئی فلم ’انتم‘ کی شوٹنگ محض 60 دن میں مکمل کرا دی ہے۔ گزشتہ 10 سال کے دوران سلمان خان نے سب سے مختصر وقت کے دوران اس فلم کی شوٹنگ مکمل کرائی ہے۔ اس فلم میں پہلی بار سلمان خان کے ساتھ اداکارہ پرگیا جیسوال کام کر رہی ہیں۔دوسری جانب سلمان خان شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں بھی مختصر کردار ادا کر رہے ہیں جس کی شوٹنگ کے لئے وہ اب دستیاب ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان فلم ’پٹھان‘ کے سین شوٹ کروانے کے فوراً بعد مارچ میں اپنی نئی فلم ’ٹائیگر 3‘ پر کام شروع کر دینگے۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم کے لئے سلمان خان کو اپنا وزن بھی کچھ کم کرنا ہے۔رپورٹس کے مطابق فلم ’ ٹائیگر 3‘ اور ’پٹھان‘ سے پہلے سلمان خان کے پاس جو دن ہیں اس میں وہ اپنی اس سال عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ کی فائنل ایڈٹ کے معاملات کو دیکھیں گے۔رواں سال ان کی اس فلم کی نمائش کردی جائے گی ، اس خبر سے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں