48

رواں سال واٹس ایپ کاا سب سے بڑا فیچر بہت جلد متعارف ہوگا

واٹس ایپ میں رواں سال کا سب سے بڑا فیچر بہت جلد متعارف کرائے جانے والا ہے۔واٹس ایپ میں اس فیچر کی آزمائش ایک سال سے زیادہ عرصے سے ہورہی ہے اور امکان ہے کہ بہت جلد صارفین کو یہ سہولت میسر ہو گی۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo نے اس حوالے سے مزید تفصیلات شیئر کی ہیں جس کے مطابق یہ فیچر آزمائش کے حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔اس فیچر میں مین ڈیوائس کو واٹس ایپ ویب کی طرح متحرک انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔ سادہ الفاظ میں اگر فون آپ کے پاس موجود نہ ہو تو بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ویب یا دیگر ڈیوائسز میں استعمال کرنا ممکن ہوگا بالکل فیس بک میسنجر کی طرح۔اس فیچر کو لنکڈ ڈیوائسز کا نام دیا جائے گا اور واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے لیے ڈیسک ٹاپ ورژن کا نیا یوزر انٹرفیس بھی متعارف کرایا جائے گا۔ایپ میں یہ فیچر صارف اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو نئی ڈیوائس سے منسلک کرسکیں گے جبکہ لنکڈ ڈیوائسز کی فہرست بھی دیکھ سکیں گے۔یہ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں موجود ہے جس میں یہ ملٹی ڈیوائس بیٹا کے نام سے ہے جس کو آن آف فکرکے اسے آزمایا جاسکتا ہے۔تاہم ملٹی ڈیوائس سپورٹ فیچر کے دوران سب فیچرز لنکڈ ڈیوائسز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
تاہم رپورٹ کے مطابق چیٹ ہسٹری syncing، اسٹارنگ/ ڈیلیورنگ میسجز اور میوٹنگ چیٹس جیسے فیچر دستیاب ہوں گے۔
فی الحال اس کی آزمائش اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں ہورہی ہے مگر آئی او ایس میں اسے پیش نہیں کیا گیا۔

ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اس فیچر کو کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے، اس میں چند دن یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔

بیٹا ورژن میں فیچر کی آزمائش کے بعد اسے متعدد تبدیلیوں کے ساتھ عام صارفین کے لیے جاری کیے جانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت صارف صرف ایک موبائل فون میں لاگ ان ہوسکتا ہے اور کمپیوٹر ویب براؤز پر ویب ورژن پر استعمال کرسکتا ہے مگر اس کے لیے موبائل ڈیوائس کا قریب ہونا ضروری ہے۔اگر صارف کسی دوسرے فون میں اپنا اکاؤنٹ استعمال کرنا چاہے تو نئے سرے سے سائن ان کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں