69

دوسرا ٹی20: پاکستان، جنوبی افریقا ہفتہ کے روز آمنے سامنے ہوں گے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہفتہ کے روز لاہور میں کھیلا جائے گا، تین میچز کی سیریز میں ہوم ٹیم کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں ہفتے کو ایک اور کرکٹ کا میلا لگے گا، جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل ہوں گی۔پہلے میچ میں رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی، بولنگ میں عثمان قادر اور حارث رؤف نے کمال دکھایا۔ فہیم اشرف نے بھی بھرپور پرفارمنس دکھائی، یوں پاکستان کو پہلے ٹی 20 میں تین رنز سے فتح حاصل ہوئی۔دوسرے میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں کیا تبدیلیاں ہوں گی اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق ٹیم پاکستان میں ایک تبدیلی ہو سکتی ہے، لیکن اس کا فیصلہ بھی ٹاس سے پہلے ہی ہو گا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا میچ بھی شام چھ بجے شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں