141

خیبرپختونخوا میں زیرِ زمین چھپایا گیا بھاری اسلحہ برآمد

صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے علاقے سپاہ میں پولیس نے کارروائی کر کے زیرِ زمین چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ یہ کارروائی 1 ماہ قبل گرفتار کیئے گئے دہشت گردوں کی نشاندہی پر کی گئی۔
انھوں نے مزید بتایا کہ پولیس کی کارروائی کے دوران زمین کے نیچے چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیاہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں 137 راکٹ لانچر، 27 توپ کے گولے، 3 روسی ساختہ میزائل، 30 مارٹر گولے اور 179 اینٹی ایئر کرافٹ گنز کے گولے شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں