22

حوثیوں کا سعودی کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ، کمرشل طیارے کو شدید نقصان

ریاض : یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے مغربی شہر ابہا کے ہوائی اڈے پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔ حملے کے باعث ایئرپورٹ پر کھڑے کمرشل طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم آگ پر جلد قابو پالیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ کمرشل طیارہ نجی ائیرلائن کی ملکیت تھ جس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ترجمان عسکری اتحاد نے کہا کہ شہری دفاع نے طیارے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ حوثیوں کا ابہا ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ ناقابل برداشت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں