57

حب ڈیم پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، صرف ایک فٹ کی گنجائش رہ گئی ہے، کراچی کے لیےتین سال کا ذخیرہ

کراچی اور بلوچستان میں ہونے والے موسلادھار بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کا لیول مسلسل بڑھ رہا ہے اور کراچی کے لیے تین سال تک پانی کا ذخیرہ ہوچکا ہے، ڈیم میں فل ہونے میں صرف ایک فٹ رہ گیا ہے، اب تک آنے والی اطلاعات کے مطابق ھب ڈیم میں پانی کا لیول 338فٹ تک پہنچ ہوگیا ہے جبکہ ڈیم کا آخری ریزروائرلیول 339 فٹ ہے، واپڈا کے مطابق ھب ڈیم کیچمنٹ ایریا میں مسلسل بارش ہورہی ہے اور یہ پانی حب ڈیم میں بھی آرہا ہے، صرف دو گھنٹے میں حب ڈیم مکمل طور پر بھر جائے گا جس کے بعد اسپل وے کھول دیا جائے گا، اسپل وے کھولنے سے اضافی پانی قریبی برساتی نالے میں جاکر گرے گا، ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ نے شہری و ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے کہ حب ڈیم میں اسپل وے جلد کھول دیا جائے گا، واٹر بورڈ کے عملے کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے قریبی آبادی کو خبردار کیا ہےکہ وہ ڈیم اور حب کینال سے دور رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں