55

تیرہ سال بعد حب ڈیم مکمل طور پر بھر گیا، پانی کا اخراج شروع ، کراچی کے لیےتین سال کا ذخیرہ

حب ڈیم کیچمنٹ ایریا میں ہونے والی موسلادھار بارشوں سے حب ڈیم مکمل طور پر بھر گیا ہے اور کراچی کے لیے تین سال تک پانی کا ذخیرہ ہوچکا ہے، 2007میں حب ڈیم مکمل طور پر بھرا تھا، اب تیرہ سال بعد بھرا ہے، واپڈا کے مطابق حب ڈیم کا ریزوائر لیول 339فٹ سے اونچا ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ ہی اسپل وے کھول کر پانی کااخراج حب ندی کی جانب کردیا گیاہے، حب ندی کے اطراف میں رہنے والوں کو خبردار کردیاگیا ہے کہ ندی میں طغیانی کا خطرہ ہے اس ل یے حفاظتی انتظام کرلیں، دریں اثناء لسبیلہ کی شہری انتظامیہ بھی حب ندی کے اطراف پہنچ گئی ہے اور ضروری اقدامات اٹھارہی ہے،
ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ نے واٹر بورڈ کے عملے کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے قریبی آبادی کو خبردار کیا ہےکہ وہ ڈیم اور حب کینال سے دور رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں