26

تم نے اپنی پرورش پر سوال کھڑا کردیا، بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے اداکارہ نِکی تمبولی کو غیر مناسب رویے پر کھری کھری سنادی۔

ممبئی : بگ باس سیزن 14 کا ایک پرومو سامنے آیا ہے، جس میں سلمان خان نے فلم انڈسٹری سے وابستہ 24 سالہ اداکارہ نکی تمبولی سے کہا کہ ’ آپ نے اپنے رویے سے اپنی پرورش پر سوال کھڑا کردیا ہے‘۔تازہ قسط میں سلمان خان نے نکی تمبولی کو بگ باس کے گھر میں موجود دیگر افراد کے ساتھ نامناسب رویے پر سرزنش کی اور خوب ڈانٹا۔شو کے میزبان نے بھارتی اداکارہ سے کہا کہ گھر کے لوگوں سے آپ کا جو رویہ ہے، اس سے آپ نے ہر ایک کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ آپ کی پرورش پر انگلی اٹھائے۔سلمان خان کے یہ لفظ بلاواسطہ طور پر اداکارہ کے والدین سے متعلق تھے کہ جنہوں نے اداکارہ کی پرورش کی ہے۔انہوں نے بگ باس کے گھر میں موجود لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شو کے ناظرین نکی تمبولی کو ایک بدتمیز اور نااہل شخص کی حیثیت سے دیکھ رہے ہیں۔سلمان خان نے اس موقع پر نکی تمبولی کی حمایت کرنے والی روبینہ دلایک کی بھی سرزنش کی اور کہا کہ وہ بگ باس کے گھر میں ہر ایک کی توہین کرنے میں معاون ہیں۔شو کے میزبان نے نکی کو وارننگ دی کہ یہ آخری موقع ہے آپ کے پاس اپنے رویے اور عمل کو درست کرنے کا، اب کی بار یہ انداز گفتگو نہیں چلے گا۔
اس دوران نکی تمبولی نے اپنے رویے کی وضاحت پیش کی اور کہا کہ وہ صرف ردعمل میں غصے کا اظہار کرتی ہے۔
بگ باس کی اگلی قسط میں ناظرین سلمان خان کو غصے میں دیکھیں گے، انہوں نے راکھی ساونت کی دل آزاری کرنے والے ابھینیو شکلا کی بھی کلاس لے لی۔سلمان خان کے سخت رویے پر بگ باس کے گھر میں موجود ابھی نیوشکلا پریشان ہوگئے، انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ شو چھوڑنے کو تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں