84

تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تو 10 سے 12 ووٹ کی برتری مل سکتی ہے، فیصل کریم کنڈی

کراچی : اگر اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تو اسے 10 سے 12 ووٹ کی برتری مل سکتی ہے۔یہ بلند بانگ دعویِ ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا جو انھون نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کل پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس ہوگا، جس میں وزیرِاعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی بات ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد پر ہوم ورک کیا ہے، تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تو دس بارہ ووٹ کی برتری مل سکتی ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ووٹ خریدنے کے لیے 50 کروڑ دینے کے بجائے اس پیسے سے ویکسین لیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارن فنڈنگ کیس میں اپنی تلاشی دے۔ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک لاہور میں گھر کون بنا کر دے رہا ہے، عمران خان علیمہ باجی کے اربوں ڈالر کا منی ٹریل دیں۔انھوں نے کہا کہ افسوس ہوا کہ بی آر ٹی پشاور کی تحقیقات سے نیب کو روک دیا گیا۔سینیٹ الیکشن کے بارے میں انھوں نے کہ خواہش ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں