62

بارشوں میں خستہ حال حب کینال بہہ گئی، کراچی کو نوے ملین گیلن پانی کی فراہمی بند

کراچی میں جمعہ کے روز ہونے والی موسلادھار بارش سے حب کینال ٹوٹ گئی ہے جس کے باعث فوری طور پر حب ڈیم سے فراہم ہونے والا پانی روک دیا گیا ہے تاہم کینال میں موجود لاکحوں گیلن پانی بہہ کر ضائع ہورہا ہے، حب ڈیم سے کراچی کے لیے 90ملین گیلن پانی فراہم ہورہا ہے، واٹر بورڈ کے متعلقہ افسران کے مطابق جمعہ کو حب کینال میں 40فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا ہے اور اس کی مرمت میں تین دن لگیں گے، اس دوران حب ڈیم سے کراچی کے لیے پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند رہے گی، واضح رہے کہ حب کینال گذشتہ کئی سالوں سے خستہ حالی کا شکار ہے لیکن اس کے باوجو د اس کی مرمت نہیں کی جارہی ہے، حب کینال کی بندش سے پورا ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کچھ علاقوں میں پانی کا شدید بحران رہے گا، واٹر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پانی احتیاط سے استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں