52

انگلش ٹی20 لیگ میں شاہین آفریدی کی ہیٹ ٹرک ، لگاتار 4 گیندوں پر 4 وکٹیں

بیس سالہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش ٹی 20 لیگ میں غیرمعمولی کارکردگی دکھا کر اپنا لوہا منوالیا، انھوں نے
ہیمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کر لیں۔ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں شاہین شاہ آفریدی 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لینے والے محض ساتویں باؤلر ہیں۔اس میچ میں انھوں نے 19رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔یہ ناصرف ہیمپشائر کے لیے بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ ہے بلکہ کاؤنٹی کی تاریخ کی دوسری ٹی20 ہیٹ ٹرک بھی ہے۔انہوں نے مڈل سیکس کے ٹیل اینڈرز کا کام تمام کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے چار گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے جان سمپسن، اسٹیون فن، تھیلا ولالا ویتا اور ٹم مرتاغ کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو 20 رنز سے فتح دلا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں