9

امریکہ کی ریاست نیوجرسی میں سات برس بچی کا نقاب اسکول ٹیچر نے زبردستی اتار دیا

نیوجرسی:خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی ریاست نیوجرسی میں 7 برس کی بچی سمیہ کا نقاب اسکول ٹیچر نے زبردستی اتار دیا۔
سمیہ کی والدہ نے کہا ہے اب انہیں دوسری جماعت میں زیر تعلیم اپنی بیٹی کو ایسی دنیا سے متعارف کرانا پڑے گا جس سے وہ ہمیشہ بچاتی رہیں۔کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کا کہنا ہے کہ ٹیچر نے کمسن بچی پر حملہ اور ہراساں کیا۔سمیہ کے فیملی وکیل کا کہنا ہے کہ روز مرہ کی طرح سمیہ نقاب کرکے اسکول گئی لیکن اس دن اسکول ٹیچر نے اس کو نقاب اتارنے کا کہا، بچی کے منع کرنے پر ٹیچر نے زبردستی اس کا نقاب اتار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں