68

اظہر علی نے بیٹنگ کا حق ادا کردیا، برائن لارا نے پاکستانی کپتان کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملادیئے

پورٹ آف اسپین: سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا نے ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ون مین شو دکھانے والے اظہر علی کی بیٹنگ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔سوشل میڈیا پر برائن لارا نے کہا کہ اتوار کو جب میں جاگا تو سوچا ٹیسٹ کرکٹ، کیریبیئن پریمیئر لیگ، گالف یا یوئیفا چیمپئن شپ دیکھوں، مگر پھر میں نے اظہر علی کی بیٹنگ دیکھنا شروع کی جو ایک ایسا ٹیسٹ بچانے کی کوشش کررہے تھے جس میں فتح کا کوئی امکان نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے فواد عالم اور رضوان کے ساتھ 2 بہترین شراکتیں دیکھیں مگر اظہر نے نئے دور کی بہترین کیپٹن اننگز کھیلی اور ناقابل شکست سنچری اسکور کی، میں جانتا تھا کہ سی پی ایل میں ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز جیت جائیں گے مگر میں نے ریموٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا، اظہر آپ بہت اچھا کھیلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں